27 جولائی، 2018، 3:56 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بارش اور کرنٹ لگنے سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بارش اور کرنٹ لگنے سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات  میں 7 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔ اطلاعات مطابق پنجاب سمیت لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات گئے  بادل جم کر برسے جس سے موسم تو خوشگوار ہوگیا تاہم کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گیا۔ موسلا دھار بارش سے چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کے  جی سکس ون ٹومیں شارٹ سرکٹ کے باعث تین بچوں سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع  کے مطابق بارش کے باعث بجلی کا کرنٹ چھت کے ذریعے کمرے تک پہنچا۔

شیخوپورہ کے نواحی علاقے  میں بھی طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر ماں اوردو بیٹیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیخوپورہ میں ہی ساھوکی ملیاں میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

News ID 1882571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha